ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کڑبا : ہندو لڑکی مسلم سہیلی کے گھر جانے پر کھڑا کیا ہنگامہ - 5 سنگھیوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج 

کڑبا : ہندو لڑکی مسلم سہیلی کے گھر جانے پر کھڑا کیا ہنگامہ - 5 سنگھیوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج 

Sat, 23 Jul 2022 11:11:29    S.O. News Service

کڑبا ،23 ؍ جولائی (ایس او نیوز) ایک مسلم سہیلی کے گھر پر ہندو لڑکی ملاقات کے لئے آنے کی وجہ سے سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والی ٹولی نے جو ہنگامہ کھڑا کر رکھا ہے اس کے خلاف مسلم لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ 12 جولائی کو اپن انگڈی رام نگر کی رہنے والی کاویا نامی ایک لڑکی شمسینہ نامی اپنی سہیلی کے ساتھ آٹو رکشہ میں بیٹھ  کر اس کے گھر آئی تھی ۔ اس وقت مقامی رکشہ ڈرائیور سدرشن نے اس پر شک و شبہ کرتے ہوئے یہ جھوٹی خبر پھیلائی کہ شمسینہ کا بھائی زیاد ایک ہندو لڑکی کو اپنے گھر لایا ہے ۔ جس کے بعد سنگھ پریوار کارکنان نے ہنگامہ کھڑا کیا تھا - پھر کڑبا پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ حل کیا تھا اور اس سلسلے میں کوئی بھی شکایت درج نہیں کی گئی تھی ۔
    
اب شمسینہ نے کڑبا پولیس کے پاس جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق جب اس کی سہیلی گھر آئی تھی تو سنگھی کارکنان نے اس کے گھر میں گھس کر ہنگامہ مچایا تھا ۔ پولیس کے ذریعہ معاملہ رفع دفع کرنے کے باوجود پچھلے کچھ دنوں سے بعض نوجوان اس کے بھائی زیاد کو گاوں میں آنے سے روک رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ اس طرح ذہنی طور پر ان کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔
    
پولیس نے شمسینہ کی شکایت پر سدرشن ، تمّو ، پرشانت اور پرساد نامی نوجوانوں کے خلاف آئی پی سی کے دفعہ 143، 147، 1589، 504 اور 506 کے تحت کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: